سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ‘دہشت گرد’ ہلاک

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس سے مقابلے میں 6 مشتبہ دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے جبکہ مارے گئےملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 سپرہائی وے پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار متشبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نفری کے ساتھ پہنچے تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

مبینہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کیےجانے کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جبکہ پولیس کی مزید نفری بھی طلب کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 6 مشتبہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق 2 دہشت گردوں کی شناخت نور اختر اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر سے ہے جو شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی قبضہ میں لیا گیا جبکہ لاشوں کو گڈاپ تھانے سے دیگر ملزمان کی شناخت کے لیے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s