کشمیری طرز کا پاکستانی قومی ترانہ مقبول

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دونوں نوجوان عمر مجید کے والد کے موسیقی کے ادارے میں میوزک سیکھ رہے تھے، جب کسی نے انہیں پاکستان کے قومی ترانے کو پرفارم کرنے کا مشورہ دیا۔

اس ویڈیو میں 12ویں جماعت میں پڑھنے والے عمر مجید سنتور بجاتے نظر آئے، اچانک ملنے والی اس مقبولیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا، ‘ہم کچھ موسیقی کے آلات پر کام کررہے تھے جب ایک دوست نے مشورہ دیا کہ ہمیں ‘پاک سر زمین’ پر پرفارم کرنا چاہیئے، اسی دوران کسی نے ویڈیو بنانا شروع کردی اور جب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی، میرے فون کی وائبریشن بند نہیں ہوئی’۔

انہوں نے مزید کہا، ‘میں نے اس سے قبل بھی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ اتنی مقبول ہوجائے گی’۔

پاکستان کے قومی ترانے پر پرفارم کرنے کے حوالے سے عمر مجید نے کہا ‘موسیقی کی کوئی سرحد نہیں، موسیقار آزاد ہوتے ہیں، یہ ہمارا کام ہے اور میوزک کے بغیر ہم کسی قابل نہیں، اس کے علاوہ پاکستان کے قومی ترانے پر پرفارم کرنے کا کوئی اور ارادہ نہیں تھا’۔

عمر مجید کے مطابق ‘میوزک میرے جسم اور روح کا حصہ ہے، لیکن میری طرح کئی اور نوجوان ہیں جنہیں کشمیری لوک موسیقی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، بہت سے لوگوں نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ہم ویڈیو میں کون سے موسیقی کے آلات کا استعمال کررہے ہیں، انہیں مغربی موسیقی کے آلات کے بارے میں تو بہت کچھ معلوم ہے لیکن اپنے (مقامی) آلات کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے’۔

یہ دونوں نوجوان ہندوستان کے قومی ترانے پر بھی جلد پرفارم کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s