بھارتی اداکارہ جینیفر دوران شوٹنگ جھلس کر زخمی

معروف بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

مشہور ڈرامہ سیریل ’’شاکا لاکا بوبوم‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جنیفر ونگیٹ اور اداکار کشال ٹنڈن ڈرامہ سیریل ’’بیادھ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شادی کے مناظر کی عکس بندی کرارہے تھے کہ اس دوران سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سیٹ پر موجود تینوں اداکار جھلس گئے جب کہ کشال ٹنڈن نے اپنی جان پر کھیل کر جینیفر کو آگ کے حصار سے باہر نکالا۔

واقعے میں کشال ٹنڈن کی گردن، جنیفر کی کمراور انیری وجانی کا ہاتھ جھلس گیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ڈرامے کی شوٹنگ بھی کچھ روز کے لیے روک دی گئی ہے۔

Fire on the sets of during Jennifer and Kushal aka Maya and Arjun’s wedding sequence!

دوسری جانب اداکارہ جینیفر ونگیٹ نے اپنی جان بچانے پر ٹوئٹر کے ذریعے ساتھی اداکار کشال ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا جس کے جواب میں کشال نے دلچسپ جواب دیا۔

واضح رہے کہ جنیفر ونگیٹ نے کئی نامور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’کسوم‘‘،’’کسوٹی زندگی کی‘‘،’’کہیں توہوگا‘‘ اور ’’تیری میری لو اسٹوری‘‘ شامل ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s