وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان ’جنگ‘ چھڑ گئی

وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان ٹویٹر پر ’جنگ‘ چھڑگئی، سابق رائٹ آرمر کی جانب سے عمر کا طعنہ دینے پر سوئنگ کے سلطان نے بھی جوابی وار کردیا، پرانے بولنگ پارٹنر کو حقائق درست کرنے کا مشورہ دینے کے بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ساتھی بولر وقار یونس کے طنز کا جواب دینے کیلیے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا ہی سہارا لیا ہے۔ وقار یونس کی جانب سے بدھ کو ایک ٹویٹ میں وسیم اکرم کو بڑھتی عمر اور یادداشت کی خرابی کی طعنہ دیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں وسیم اکرم نے ٹویٹ کی کہ ’دوست اپنے حقائق درست کرو اور اگر ہم ’عمر‘ کی بات کرنے لگیں گے تو تم جانتے ہو کہ اس کھیل میں تمہیں ہر بار ہرا سکتا ہوں‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹر پر یہ پیغام دینے کے کچھ دیر بعد وسیم اکرم نے یہ ٹویٹ حذف کر دی۔ وقار یونس نے بدھ کو انڈین اسپنر انیل کمبلے کے نئی دہلی میں 18 برس قبل ایک ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹوں کے حصول کے حوالے سے وسیم اکرم کے ایک انٹرویو کے تناظر میں ان کے موقف کو غلط قرار دیا تھا۔

انٹرویو میں وسیم اکرم نے بتایا تھا کہ کس طرح وقار یونس نے رن آؤٹ ہو کر انیل کمبلے کو 1999 میں نئی دہلی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دس وکٹوں سے محروم رکھنے کی تجویز دی تھی۔ انیل کمبلے کے اس کارنامے کے 18 سال کی تکمیل پر سابق بھارتی بیٹسمین سہواگ نے اپنی ٹویٹ میں وسیم اکرم کے ایک انٹرویو کی کاپی شائع کی جس میں سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ’’جب کمبلے نو وکٹیں لے چکے تھے تو وقار میرے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ رن آؤٹ ہونے کے بارے میں کیا خیال ہے تاکہ کمبلے کو دس وکٹیں نہ مل سکیں‘۔

وسیم اکرم کے مطابق اس پر انھوں نے کہا کہ ’کسی کے نصیب میں اگر لکھا ہوا ہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں کمبلے کی آخری وکٹ نہیں بنوں گالیکن اس کے بعد میں ہی تھا جس نے کمبلے کو اپنی وکٹ تحفے میں دیدی‘۔

بعدازاں اس ٹویٹ کے جواب میں وقار نے اپنے ساتھی بولر کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ’ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، وسیم بھائی شاید آپ کی عمر بڑھ گئی ہے‘۔ یاد رہے کہ فروری 1999 میں فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم 420 رنز کی تعاقب میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انیل کمبلے نے دوسری اننگز میں پاکستان کے تمام دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور وہ انگلینڈ کے اسپنر جِم لیکر کے بعد دوسرے بولر بن گئے تھے جنھوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s