پشاورزلمی کی پی ایس ایل 2017 میں پہلی فتح

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے ابتدائی طورپر نقصان اٹھانے کے بعد مورگن کی شاندار بلےبازی کی بدولت کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پشاورزلمی نے کراچی کنگز کے خلاف 119 رنز کے ایک آسان ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ گزشتہ میچ میں شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرنے والے کامران اکمل بھی دباؤ میں نظر آئے اور سہیل خان کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے۔

2 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن اور ڈیوڈ ملان نے کریز سنبھالی اور ابتدا میں محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں مورگن نے سہیل خان کے خلاف مسلسل دو چوکے لگا کر اپنے عزائم کا اظہار کردیا۔

ڈیوڈ ملان اور مورگن کے درمیان 46 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہوئی جس کو عماد وسیم نے 22 رنز بنانے والے ملان کو آؤٹ کرکے ختم کردیا تاہم مورگن نے نئے بلےباز حارث سہیل کے ساتھ مل کر ایک ناقابل شکست شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی، اس دوران انھوں نے شاندار نصف سنچری بھی مکمل کی۔

پشاور زلمی نے 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔

مورگن 80 اور حارث سہیل 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز نے 15 رنز پر کرس گیل، سنگاکارا سمیت 4 بلےبازوں کو کھونے کے بعد شعیب ملک اور بوپارہ کی شراکت کی بدولت 7 وکٹوں پر 118 رنز بنا لیے تھے۔

محمد حفیظ نے پہلے ہی اوور میں شاہ زیب حسن کو آؤٹ کرکے گزشتہ روز کی شکست خوردہ ٹیم کو پہلی کامیابی دلادی جس کے بعد بابراعظم بھی ایک رن بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، سلپ پر کھڑے ڈیرن سیمی نے ان کا خوب صورت کیچ تھام لیا۔

کپتان سنگاکارا بھی خاطر خوا کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کرس گیل کو محمد حفیظ نے آؤٹ کرکے پشاور کو چوتھی کامیابی دلادی۔

شعیب ملک اور روی بورپارہ نے پانچویں وکٹ میں ذمہ داری لیتے ہوئے کراچی کنگز کی نصف سنچری مکمل کی اور 12 اوورز کےاختتام پر اسکور کو 54 رنز تک پہنچادیا۔

روی بوپارہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کراچی کا اسکور 71 رنز تھا تاہم شعیب ملک نے نئے بلے باز پولارڈ کے ساتھ اسکور کو 95 رنز تک پہنچایا مگر وہاب ریاض نے پہلے 44 رنز کی اننگز کھیلنے والے شعیب ملک کو پویلین بھیج دیا اور اسی اسکور پر عماد وسیم کو بھی آؤٹ کرکے کراچی کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے ہیں۔

کیرون پولارڈ 27 اور محمد عامر3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پشاورزلمی کو گزشتہ روز دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں افتتاحی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پشاور زلمی نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور فاسٹ باؤلر جنید خان کی جگہ وہاب ریاض اور افتخار احمد کی جگہ نوجوان اسپنر محمد اصغر کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

دوسری جانب سنگاکارا کی قیادت میں کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

پی ایس ایل کے تیسرے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، آئن مورگن، حارث سہیل، کامران، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، حسن علی، محمد اصغر، وہاب ریاض

کراچی کنگز: کمار سنگاکارا (کپتان)، کرس گیل، شاہ زیب حسن، بابراعظم، روی بوپارہ، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عماد وسیم، ابرار احمد، سہیل خان، محمد عامر

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s