ڈھاکہ: 1971ء میں پاکستان کا ساتھ دینے والے مزید 6 افراد کو سزائے موت

1971ء میں پاکستان کا ساتھ دینے والے مزید 6 افراد کو سزائے موت

1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے بنگالی اب بھی زیرعتاب، جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے سابق رکن پارلیمنٹ سمیت جماعت اسلامی کے 6 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی۔ کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار؟ خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد؟ کئی نسلیں خاک میں مل گئیں مگر خون کی لکیر ماند نہ پڑی۔ 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے بنگالیوں کی مشکلیں کم نہ ہو سکیں۔ جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے مزید 6 ارکان کو جنگی جرائم کے الزامات کے تحت موت کی سزا سنا دی۔ ملزمان پر لوٹ مار اور قتل کے متعدد مقدمات درج تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، سزا پانے والوں میں ایک سابق رکن پارلیمان ابو صالح محمد عبد العزیز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جماعت اسلامی کے امیر 72 سالہ مطیع الرحمان نظامی کو انہیں الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s