امریکی صدرکوسزائےموت سنا دی گئی

امریکی صدرکوسزائےموت سنا دی گئی

شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت سنادی ۔ یہ سزا شمالی کورین رہنما کم جانگ ان کی توہین کرنے پر سنائی گئی ہے۔

دورہ سیئول کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کو ظالم آمراورموٹا بونا کہا تھا۔ جس پر شمالی کوریا کے عوام میں ٹرمپ کے خلاف خاصا غصہ پایا جاتا تھا۔

شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے امریکی صدر کو سزائے موت سناکر عوام کے دل کی بھڑاس نکال دی۔ سرکاری اخبار نے امریکی صدرکوسزائے موت سناتے ہوئے اپنے موقف میں کہا کہ ہمارے رہنما پرتنقید کرکےسنگین جرم کیا گیا۔

امریکی صدر کے حالیہ دورہ جنوبی کوریا پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے اخبار نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اتنے ڈرے ہوئے تھے کہ جنوبی اورشمالی کوریا کے سرحدی علاقے کا دورہ منسوخ کردیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو جب موقع ملتا ہےشمالی کوریا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں، شمالی کوریا والے بھی سیر پر سوا سیرکے مصداق تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہیں ۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے ڈھکے چھپے الفاظ ،میں کم جونگ ان کو موٹا بونا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان مجھے بڈھا کہہ کر میری بےعزتی کیوں کریں گے؟۔ میں تو کبھی انھیں ’’چھوٹے قد والا یا موٹا‘‘ نہیں کہوں گا۔

کچھ روز پہلے شمالی کوریا کی حکومت نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل بوڑھا قرار دیا تھا۔

Leave a comment