سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ہر ماہ ایک موسیقی کا ایونٹ ہوتا,

جامعات میں ڈانس پارٹیز کا بڑھتا رواج

 درس گاہوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی طالب علموں کے لیے ضروری ہے، مگر ان دنوں معاملات کچھ اور ہی چل رہے ہیں، ملک کی بیشتر جامعات میں تقریبات کے دوران رقص اور موسیقی تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ہر ماہ ایک موسیقی کا ایونٹ ہوتا ہے ہر تقریب پر کم از کم ایک لاکھ خرچ کئے جاتے ہیں سالانہ ڈنر پر بیس لاکھ کا خرچ آیا۔

سندھ کی سب سے چھوٹی جامعہ کا بجٹ سب سے بڑا ہے، چار ہزار طلباء کا بجٹ دس کروڑ روپے ہے، سندھ مدرستہ الاسلام کو دوہزار نو میں جامعہ کا درجہ ملا ہے جبکہ کراچی یونیورسٹی میں چالیس ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں اور بجٹ دس کروڑ روپے ہے جہاں سال میں اوسط چار پروگرام ہوتے ہیں۔

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں میوزیکل پروگرام، قوالی نائٹ جیسے ہر ایونٹ کے لئے ایک ہزار روپے فکس کیے جاتے جہاں سات ہزار طلباء زیرتعلیم ہیں۔

لیاری یونیورسٹی میں سال میں ایک سینمار نہیں لیکن میوزیکل شو ضروری ہے رواں سال تین پروگرام ہوئے ایک پروگرام پر اوسط ساٹھ ہزار خرچ ہوئے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s