زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم

زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم

محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈی جی فرانزک لیب اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران کو نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعے کی تحقیق کرنے والی جے آئی ٹی  ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق انکشافات پر مکمل تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں اینکر پرسن نے انکشاف کیا تھا کہ عمران کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹس ہیں اور ان میں سے اکثر غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس ہیں۔ اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے اینکر کو ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s