کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن پر شدید برہم، مگر کیوں؟

کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن پر شدید برہم، مگر کیوں؟ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول اپنا نمبر غلطی سے ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر شوپر اجے دیوگن پر شدید برہم ہو گئی ہیں۔
اداکار اجے دیوگن نے گذشتہ روز اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر غلطی سے ٹوئٹ کردیا تھا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کاجول اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔ اس لیے اُن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے۔

بعد ازاں اجے دیوگن نے ایک اورٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے یہ سب مذاق میں کہا تھا لیکن جب تک ہزاروں لوگ کاجول کو ان کے واٹس ایپ نمبر پر پیغامات بھیج چکے تھے اور آج کاجول نے اپنے شوہر کے اس مذاق پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ہی اجے دیوگن کو کھری کھری سنا دی ہیں۔
کاجول نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’تمہارا مذاق اسٹوڈیو سے باہر نکل گیا ہو گا لیکن اس کی گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے اس کے ساتھ ہی کاجول نے غصے والا ایموجی بنا کر ظاہر کیا کہ وہ اجے دیوگن سے سخت غصہ ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اداکارہ کاجول ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ 12 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جسے ان کے شوہر اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے ۔اسلیے ہو سکتا ہے یہ نمبر جاری کرنے والا مذاق دراصل دونوں کی جانب سے فلم کی تشہیر کا ایک حصہ ہو۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s