پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو نیب نے حراست میں لے لیا

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو نیب نے حراست میں لے لیاپنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔

مجاہد کامران نے آج نیب دفتر لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس کے بعد نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ان کے خلاف انکوائری کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔

نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران پر مبینہ طور پر یونیورسٹی میں خلافِ ضابطہ 550 افراد کی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ ان پر اپنی اہلیہ شازیہ قریشی کو غیرقانونی طور پر یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل تعینات کرنے، من پسند طلباء کو وظائف دینے اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے دینے جیسے بھی الزامات ہیں۔

ڈاکٹڑ مجاہد کامران کو کل احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s