حجاب چھوڑ دو یا نوکری؛ کراچی کی کمپنی نے ملازمہ کو نکال دیا

حجاب چھوڑ دو یا نوکری؛ کراچی کی کمپنی نے ملازمہ کو نکال دیاکراچی میں قائم ایک سافٹ ویئر کمپنی نے حجاب کرنے والی ملازمہ کو نوکری سے نکال دیا۔ دوسری جانب ملازمہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے بعد صارفین نے کپمنی کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتیازی سلوک اور شخصی آزادی کی سراسر خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ سافٹ ویئر کمپنی Creative Chaos کے منیجر نے انہیں اپنے دفتر میں بلاکر کہا کہ آپ کے حجاب کے باعث کمپنی کا ’امیج خراب‘ ہورہا ہے۔ اگر آپ نوکری جاری رکھنا چاہتی ہیں تو حجاب ترک کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق لڑکی نے حجاب ترک کرنے سے انکار کردیا جس پر منیجر نے انہیں استعفیٰ دینے کا حکم دیا۔ جب لڑکی نے ان سے کہا کہ آپ حجاب یا نوکری چھوڑنے کا حکم کاغذ پر لکھ کر انہیں دے دیں، جس پر منیجر نے انکار کیا اور انہیں زبردستی استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ منیجر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی ’اسلامی بینک‘ میں اپلائی کریں۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید اور سخت ردعمل کے بعد کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد قادر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے منیجر کے اس عمل کو ’امتیازی سلوک اور شرمناک‘ قرار دیا ہے اور اس پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

12
سی ای او کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان سے ’بڑی غلطی‘ ہوگئی ہے اور وہ اس پر ’سخت شرمندہ‘ ہیں۔
جواد قادر نے کہا کہ متاثرہ لڑکی سے معذرت کرکے انہیں دوبارہ نوکری کی پیشکش کی ہے اور مذکورہ منیجر کو معطل کردیا ہے جبکہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s