دپیکا اور رنویر نے شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر جاری کردیا

دپیکا اور رنویر نے شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر جاری کردیابالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

دونوں اداکاروں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں ہوگی جس میں ان کے خاندان اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

دپیکا اور رنویر نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان سوشل میڈیا پر دعوت نامہ پوسٹ کرکے کیا۔

اداکار جوڑی کی شادی کا کارڈ انگلش اور ہندی زبانوں میں ہے جس میں شادی کی تاریخ 14 اور 15 نومبر 2018 درج ہے۔

بالی وڈ کی کامیاب تصور کی جانی والی جوڑی کی شادی میں مہمانوں کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن شادی کے اعلان کے بعد فلمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر، عالیہ بھٹ، سدھارت ملہوترا اور ابھیشیک بچن سمیت کئی شخصیات نے ٹوئٹر پر ہی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی نے کئی بلاک بسٹر فلمیں کی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s