پاکستان میں رواں سال ساڑھے9 ہزار افراد ایڈز سے متاثر ہوئے، رپورٹ

پاکستان میں رواں سال ساڑھے9 ہزار افراد ایڈز سے متاثر ہوئے، رپورٹملک میں رواں سال اب تک 9 ہزار 565 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور رواں سال اب تک ملک بھر سے 9 ہزار 565 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سال 2019 کے دوران محض سندھ کے شہر لاڑکانہ کے موضع رتو ڈیرو کے 895 افراد میں ایڈز کے جراثیم کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 754 بچے اور 141 بالغ افراد شامل ہیں۔

نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ مریضوں کی تخمینہ جاتی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 9 سے تجاوز کرگئی ہے، رجسٹرڈ ہونے والے افراد میں 18 ہزار 220 مرد، 4 ہزار 170 خواتین، 564 بچے اور 426 بچیاں ہیں، رجسٹرڈ مریضوں میں سے 20 ہزار 994 افراد اپنا علاج کروارہے ہیں، ایڈز سے متاثرہ 6426 افرد انجکشن کے ذریعے ڈرگ لینے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s