بھارتی اداکار کی خواہش پر مہوش حیات کا رد عمل سامنے آگیا

بھارتی اداکار کی خواہش پر مہوش حیات کا رد عمل سامنے آگیابھارت کے مقبول گلوکار گِپی گریوال کی مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر اداکارہ نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی گلوکار و اداکار روپندر سنگھ گِپی گریوال دو دن کے لیے پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے گوردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری دی تھی۔

گزشتہ روز گِپی گریوال سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ’اگر آپ کو کسی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ کون سی اداکارہ ہوگی جس کے ساتھ آپ کام کریں گے؟‘۔

اس سوال کے جواب میں بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’میں تمام پاکستانی فلمیں دیکھتا ہوں، پاکستانی فلمیں کافی اچھا بزنس بھی کر رہی ہیں، ایک پاکستانی فلم دیکھی میں پنجاب نہیں جاؤں گی، اس میں نے مہوش حیات کو دیکھا، ان کا کام بہت اچھا لگا‘۔

مہوش حیات کا رد عمل
اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر بھارتی گلوکار کی خواہش پر جواب دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان آنے پر خوش آمدید، آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ، مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کے آپ پاکستانی فلموں اور یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے ہیں‘۔

تاہم اداکارہ نے بھارتی گلوکار گِپی گریوال کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s