پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کو کولمبو روانہ ہو گی

پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کو کولمبو روانہ ہو گیسر ی لنکا سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کو کولمبو روانہ ہو گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے لاہور میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں سیریز کی بھر پور تیاری کی،سری لنکا روانگی کے لیے کھلا ڑی جمعہ کی رات تک کراچی میں جمع ہوں گے،جہاں سے ٹیم ہفتے کی شام 5 بجے کولمبو روانہ ہو جائے گی،روانگی سے قبل دوپہر تین بجے ٹیم کےکپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی،پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال میں کھیلا جائے گا ۔

Leave a comment